بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

تعلیمی شعبہ جات

درسِ نظامی

آٹھ درجات میں درجہ اولیٰ تا دورہ حدیث وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرتب کردہ نصاب کے مطابق مقامی وغیر مقامی طلبہ کی تعلیم و تربیت کا اہتمام ہے۔
بتیس اساتذہ اور 7 کارکنان اس شعبہ سے وابستہ ہیں۔ طلبہ کی تعلیمی استعداد کار اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے تمام علوم و فنون بشمول صرف و نحو پر محنت کرائی جاتی ہے ۔مزید طلبہ میں زبان و بیان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ماہانہ "بزم شیخ الحدیث ؒ "بھی منعقد کی جاتی ہے۔ دورۃ الحدیث میں مقالہ لکھوایا جاتا ہے اس کے علاوہ غیر درسی سرگرمیاں بھی داخل نصاب و نظام ہیں تاکہ طلبہ محض حل کتاب تک محدود نہ رہیں۔

اوپر تک سکرول کریں۔