تعارف بیت الاحسان فاونڈیشن
ادارے کے تحت مختلف تعلیمی و تربیتی شعبہ جات قائم ہیں جن میں جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ برائے تعلیمِ قرآن و دینی علوم، عصری اسکول برائے معیاری دنیاوی تعلیم، اور دارالافتاء برائے شرعی راہنمائی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے پینے کے صاف پانی کی فراہمی، مستحقین کے لیے اجتماعی قربانی کا انتظام، اور مختلف مواقع پر فلاحی و امدادی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔بیت الاحسان فاؤنڈیشن کی جدوجہد کا اصل محور یہ ہے کہ انسان اپنے خالق سے تعلق مضبوط کرے، اپنی زندگی میں دینی اقدار اپنائے اور معاشرتی سطح پر محبت، ایثار اور خیر خواہی کو عام کرے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ علم و عمل کے امتزاج سے ایک بہتر معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے، اور اسی مقصد کے حصول کے لیے یہ ادارہ خلوصِ نیت کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔




تعلیمی و انتظامی شعبہ جات کا مختصر تعارف
بیت الاحسان فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام تعلیمی و انتظامی شعبہ جات کا ایک خاکہ پیشِ خدمت ہے
دارالافتاء الاحسان
دارالافتاء الاحسان عرصہ 18 سال سے عوام کے مسائل کی شرعی راہنمائی میں مصروف ہے۔ دارالافتا الاحسان سے ہزاروں فتاوی کا اجرا ہوچکا ہے۔ ہزاروں افراد ویب سائٹ، واٹس ایپ اور براہ راست رابطہ کر کے اپنے مسائل کا شرعی حل معلوم کرچکے ہیں۔
جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ
جامعہ احسان القرآن والعلوم النبیویہ میں مکمل درسِ نظامی، وفاق المدارس العربیہ کے تجویز کردہ سلیبس کے تحت دی جاتی ہے۔ سال اول سے لے کر دورہ حدیث تک تمام درجوں کے اسباق جید علمائے کرام پڑھاتے ہیں۔
تحفیظ القرآن
بیت الاحسان فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام حفظُ القرآن کا باقاعدہ اور منظم نظام قائم ہے، جہاں طلبہ کو ناظرہ، تجوید اور حفظِ قرآن کی اعلیٰ تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں معیاری ماحول فراہم کر کے طلبہ کو قرآن سے وابستہ زندگی گزارنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔
خدمتِ خلق
بیت الاحسان فاؤنڈیشن خدمتِ خلق کے میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ غریب و مستحقین کی کفالت، پانی کی فراہمی، اجتماعی قربانی، فلاحی امداد اور طبی سہولیات جیسے مختلف منصوبوں کے ذریعے ضرورت مندوں تک مدد پہنچائی جاتی ہے تاکہ معاشرے میں بھلائی، محبت اور یکجہتی کو فروغ دیا جا سکے۔
سکول و عصری تعلیم
بیت الاحسان فاؤنڈیشن کے تحت سکول اور عصری تعلیم(جامعہ احسان القرآن سکولنگ سسٹم) کا خصوصی انتظام ہے، جہاں جدید نصاب کے ساتھ دینی تربیت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ طلبہ نہ صرف دنیاوی تعلیم میں کامیاب ہوں بلکہ اعلیٰ اخلاق اور اسلامی اقدار کے ساتھ معاشرے کے بہترین فرد بن سکیں۔
خانقاہ دارالاحسان
خانقاہ دارالاحسان بیت الاحسان فاؤنڈیشن کا روحانی مرکز ہے، جہاں ذکر و اذکار، اصلاحِ نفس اور تربیتِ باطن کے ذریعے طلبہ و عوام کی رہنمائی کی جاتی ہے۔ تجربہ کار مشائخ کی نگرانی میں سادہ مگر پراثر ماحول فراہم کیا جاتا ہے تاکہ قلوب کو ایمان و یقین سے منور کیا جا سکے۔
اکابر علمائے کرام کے تاثرات ہمارے بارے میں
بیت الاحسان فاؤنڈیشن سے مستفید ہونے والے افراد
بیت الاحسان فاؤنڈیشن سے ہزاروں طلبہ، مستحق خاندان اور عام افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ تعلیم، دینی رہنمائی اور فلاحی خدمات کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔


