بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

تخصصات و کورسسز

تخصص فی الافتاء

تخصص فی الفقہ والافتاء کا تعارف

تخصص فی الافتاء کا آغاز:
دار الافتاء میں تخصص فی الفقہ والافتاء کا قیام در اصل رجال سازی کی ایک سوچ اور جذبہ ہے جوکہ بانی جامعہ حضرت اقدس حافظ صغیر احمد – نور اللہ مرقدہ- کی قلبی کڑھن،لگن اور ان کی نظر وفکر کا عکس وثمرہ ہے جس کےلیے وہ تمام زندگی کوشاں رہے، اسی سوچ اور جذبہ کی بنیاد پر سن 1430ھ / 2009ء میں تخصص فی الفقہ والافتاء کا قیام دار الافتاءکے قیام کے دو سال بعدوجود میں آیا جس کا باقاعدہ آغاز مفتی حمید اللہ جان صاحب رحمہ اللہ (رئیس دار الافتاء جامعہ اشرفیہ لاہور ) نے فرمایا۔ پھر 2018ء میں دار الافتاء اور تخصصات کی درسگا نسبتا کشادہ جگہ منتقل ہوگئی اور اس جگہ کا افتتاح حضرت اقدس مفتی محمود اشرف عثمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی تشریف آوری اور بیان سے ہوا۔
منہج تعلیم:
تخصص فی الافتاء کے نصاب میں فارغ التحصیل علمائے کرام میں علوم شریعت کی گہری سمجھ بوجھ پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی دینی راہ نمائی کرنے کا طریقہ اور سلیقہ بھی سکھایاجاتاہے اور مفتیان کرام کی نگرانی میں مسلسل دو تین سال بھی مشق کرائی جاتی ہے۔اس کے لئے دوسالہ نصاب تجویزکیاگیا ہے جس میں کچھ کتابیں درساً پڑھائی جاتی ہیں اور کچھ کا مطالعہ کرایا جاتاہے۔

نصاب

درساً پڑھائی جانے والی کتابیں:

سال اول پہلی سہ ماہی:

1۔اصول الافتاء وآدابہ       2-مقدمۃ الشامی   3-علم الفرائض    4-جدید معاشیات واقتصادیات

5-الاملاء والترقیم   2-قواعد ِ انشاء      7-دراسۃ الاحادیث         8- تعلیم الحاسوب/کمپیوٹر ٹریننگ کورس

سال اول دوسری سہ ماہی:

          1- فقہ البیوع      2-فلکیات وجغرافیہ          3-ہدایاتِ فتوی نویسی        4- تعلیم اللغۃ الانجلیزیۃ

سال اول تیسری سہ ماہی:

          1-فقہ البیوع      2-قانون         3-تکافل         4-مختلف  فنی لیکچر  5-گیسٹ سپیکر

سال دوم پہلی سہ ماہی:

        1- الاشباہ والنظائر   2-آئینِ پاکستان   3- قانون کا تعارف

مطالعہ کرائی جانی  والی کتابیں:

1- الفتاویٰ الشامیۃ(منتخب حصہ)2- شرح عقود رسم المفتی 2-امدا د الفتاوی3-امداد الاحکام4-حیلہ ناجزہ وغیرہ

تخصص سے فارغ ہونےوالے کل طلبہ کی تعداد

اب تک تقریبا 55 طلبہ یہاں سے تربیت حاصل کرکے سند تخصص حاصل کرچکے ہیں۔ہمارے ہاں طلبہ کی محدود نشستیں آٹھ سے دس ہوتی ہیں جبکہ اس سال گیارہ طلباء زیر تعلیم ہیں۔

اغراض ومقاصد

1. طلباء کی دینی اقدار کے مطابق علمی، عملی اور فکری نشونما
2. مروجہ زبانوں ، آئی ٹی اور دیگر عصری علوم وفنون کے ساتھ مناسبت پیدا کرنا
3. عوام میں اپنی دینی خدمات احسن طریقے سے ادا کرنے کے قابلیت
4. طلباء کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا
5. مثالی تربیت، خصوصی ٹریننگ کورسز، ورکشاپس کے ذریعے طلبہ میں قائدانہ صلاحیت اجاگر کرنا
6. جدید معیشت کی مروجہ اصطلاحات سے واقفیت
7. موجودہ مالیاتی اداروں میں رائج نظام سے آگاہی
8. مالیاتی اداروں میں زکوۃ کا نظام بنانے کی طرف راہنمائی
9. مالیاتی اداروں کے لیے شرعیہ کمپلا ئنٹ نظام سازی
10. علماء کو عصرِ حاضر کے مختلف میدانوں میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا

کام کے میدان و مواقع

1. قانون و عدالت
2. حلال فوڈز انڈسٹری
3. پیکننگ سیکٹر
4. انڈسٹری سیکٹر میں شرعیہ کمپلائننس
5. اسلامک انشورنش و دیگر مالیاتی اداروں میں شرعیہ انڈوائزری
6. دارالافتاء، فتوی نویسی کی خدمت
7. عوامی راہنمائی کے مختلف پلیٹ فارمز پر خدمات
8. طب کا میدان
9. سیاست کا میدان
10. جدید فلسفہ کا میدان
11. معشیت کے دیگر میدان

خصوصیات

1. اکابر کی عملی سر پرستی ونگرانی
2. تعلیم اور تمرین ساتھ ساتھ
3. فتوی سے متعلق عربی اور اردو کے ذخیرہ کتب کی دستیابی
4. کتب سے استفادہ کےلئے بہترین نظم/ ترغیبی ماحول
5. دار الافتاء کے اندر تخصص کے طلباء کےلئے کھلی درس گاہ
6. مطالعہ کےلئے پرسکون ماحول
7. پروفیشنل ریگولر اینڈ وزیٹنگ فیکلٹی
8. کمپنیز میں شرعیہ ایڈوائیزری کی عملی تربیت
9. اہم کلاسز بذریعہ ملٹی میڈیا پروجیکٹر
10. فتاوی کمپوز کرنے اور پرنٹ نکالنے کےلئے دار الافتاء میں باقاعدہ نظم

اہداف

1. فنی امور کے ڈپلومہ سرٹیفکیٹس سے متعلق مختلف شارٹ کورسسز
2. یونیورسٹی سے بزنس میں ایسوسی ایٹ ڈگری کیلئے اسکالرشپ
3. سہولیات سے آراستہ قیام و طعام کے ساتھ 5 ہزار ماہانہ وظیفہ

ضروریات

1. درسگا ہ کےلئےکشادہ جگہ
2. طلباء کی رہائش/ قیام
3. کمپوٹرز/ لیپ ٹاپ
4. دارالافتاء کے لیے کشادہ جگہ

داخلہ کی بنیادی اہلیت وقابلیت اور شرائط

1. دورہ حدیث کے وفاقی امتحان میں ممتاز یا کم ازکم جید جداً(70 فیصد) کے ساتھ کامیابی
2. مکمل وقت حاضری، ساتھ میں دوسری تعلیم یا کام کی اجازت نہیں
3. اچھی استعداد اور فقہی ذوق
4. عمدہ اور صاف تحریر
5. دورانِ تعلیم جامعہ کے اصول وضوابط اور نظام کی مکمل پابندی

داخلہ کا طریقہ کار

1. ہر سال ماہ شوال کے شروع میں نئے داخلوں کا آغاز ہوگا
2. منتخب کتب سےتحریری، تقریری امتحان
3. معلومات ِ عامہ اور دیگر صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے جنرل انٹرویو، بالترتیب کامیابی کے بعد داخلہ دیا جاتاہے

فقہی وشرعی موضوعات

افتاء کے اصولوں کی تعلیم اور فتاوی نویسی کی عملی تمرین

اصول افتاء

تحقیق کے اصولوں کی تعلیم اور مقالہ نویسی کی عملی تدریب

اصول تحقیق

معاملات سے متعلق قدیم متون اور فتاوی جات کا تعارف و مطالعہ

قدیم مواد

1- معاملات سے متعلق جدید تحقیقات کی تدریس و مطالعہ  2- مباحث اور مقالات کا مطالعہ

جدید مواد

1-جدید معاشیات کے اصولی و نظریاتی مباحث پر محاضرات 2- نظامہائے معیشت کا تقابلی جائزہ

جدید معاشیات

نصوصِ مالیہ اوردیگر موضوعات پر مضامین ومقالہ جات

مقالہ

فنی وٹیکنیکل موضوعات

1- پس منظر تمویلی وظائف اور ان کا شرعی تجزیہ 2- اسلامک بینکنگ کی بنیادیں اور ان کا شرعی تجریہ

بینکنگ

1- انشورنس کا پس منظر 2- شرعی نقائص اس کا متبادل نظام 3- تکافل کے مختلف ماڈلز کا تجزیہ

انشورنس وتکافل

1- شریعہ 2- حلال ذبیحہ3- حلال اجزائے ترکیبی4- حلال اسٹینڈرز

5- حلال سرٹیفیکیشن6- حلال آڈٹ

حلال فوڈ

 

1- مختلف ممالک کے آئین اور لاء کا تعارف2- دیوانی اور فوجداری قوانین3- انتقال جائیداد، قانون شہادت4- فیملی لاء ، لیبرلا ، اور کمرشل لاء

لاء کورس

1- آڈٹ اینڈ ٹیکسیشن2- کمپنیز کے خرچ و آمدن کا حساب رکھنا3- بیلنس شیٹ بنانے کا طریقہ4- اسٹاک مارکیٹ ، فارن ایکسچینج ٹریڈنگ

اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس                                                                                                                                      

1- ان پیج (اردو کمپوزنگ و سیٹنگ )2-مائیکروسافٹ آفس(ورڈ،اکسل،پاور پوائینٹ)3-اسلامک سافٹ وئیرز

کمپوٹر

1-انگلش پڑھنا، لکھنا، بولنا 2- کاروباری اصطلاحات و دستا ویزات سمجھنا

انگلش لینگویج

تخصص فی الافتاء کے اساتذہ کرام

حضرت مفتی انیس احمدمظاہری صاحب دامت برکاتہم العالیہ

تکمیلِ درس نظامی : جامعہ مظاہر العلوم سہارنپور۔انڈیا
سنِ تکمیل : 1402ھ/1983ء
تخصص فی الافتاء : مفتی جمیل احمد تھانوی رحمہ اللہ کے پاس فتوی نویسی کی مشق اور ان کے صحبت یافتہ
صحبت واجازتِ حدیث : شیخ الحدیث مولانا زکریا کاندہلوی رحمہ اللہ کےصحبت یافتہ اوران سےاجازتِ حدیث
دینی خدمات : عظیم دینی درسگا ہوں مثلاً:جامعہ اشرفیہ، دار العلوم الاسلامیہ، دار العلوم مدنیہ رسول پارک، دار العلوم جنوبی افریقہ میں تدریس
مناصب:
1. نائب صدر و شیخ الحدیث جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ- چوبرجی- لاہور
2. مفتی دار الافتاء جامعہ ہذا
3. خلیفہ مجاز /جانشین حضرت الحاج حافظ صغیر احمد صاحب وحضرت صوفی اقبال صاحب رحمہما اللہ (حانقاہ احسانیہ چشتیہ )
4. عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چوبر جی یونٹ کے سرپرست
5. رابطہ کمیٹی وفاق المدارس لاہور کے سرپرست

حضرت مفتی افتخار بیگ صاحب رحمۃ اللہ علیہ

تکمیلِ درس نظامی : جامعہ دار العلوم کراچی
سنِ تکمیل : 1416ھ/1996ء
تخصص فی الافتاء : جامعہ دار العلوم کراچی
سابق رفیق دار الافتاء ومدرس : جامعہ دار العلوم کراچی
ایل ایل بی : کراچی یونیورسٹی
ٹریڈ فنانس کورس : اسٹیٹ بینک آف پاکستان
مناصب:
1. مفتی دار الافتاء جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ -چوبرجی-لاہور
2. استاذ الحدیث جامعہ ہذا
3. مفتی جامعہ اشرفیہ- لاہور
4. مفتی دار الافتاء والارشاد۔ والٹن۔لاہور
5. مفتی ا دارہ النافع-لاہور
6. چرمین شریعہ ایڈوائزری کونسل شبان ویلفئیر فاؤنڈیشن
7. چیرمین شریعہ ایڈوائزری بورڈ الائیڈ بینک-پاکستان
8. حج ، زکوۃ اور قربانی ٹرینر
9. اسلامک بنکنگ ٹرینر

حضرت مفتی عبد الباسط صاحب دامت برکاتہم العالیہ

تکمیلِ درس نظامی : جامعہ دار العلوم کراچی
سنِ تکمیل : 1424ھ/2003ء
تخصص فی الافتاء : جامعہ اشرفیہ لاہور
تمرین فی الافتاء : جامعہ دار العلوم کراچی
ایم فل : یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز-لاہور
اسلامک بنکنگ کورس : جامعۃ الرشید کراچی
حلال فوڈز کورس : جامعہ ہذا
مذاکرہ علوم حدیث : شعبہ علوم الحدیث جامعہ ہذا
تعمیر شخصی کورس : جامعہ ہذا
مناصب:
1. استاذ الحدیث ومدرس جامعہ ہذا
2. نائب مفتی دار الافتاء جامعہ ہذا
3. مشرف تخصص فی الافتاء جامعہ ہذا
4. حج ، زکوۃ اور قربانی ٹرینر

حضرت مولانا نعمان داؤد صاحب دامت برکاتہم العالیہ

تکمیلِ درس نظامی : جامعہ دار العلوم کراچی
سنِ تکمیل : 1430ھ/2009ء
تخصص فی الافتاء : جامعہ دار العلوم کراچی
سنِ تکمیل : 1433ھ/2012ء
تمرین فی الافتاء : جامعہ دار العلوم کراچی
اسلامک بنکنگ کورس : جامعہ ہذا
حلال فوڈز کورس : جامعہ ہذا
مذاکرہ علوم حدیث : شعبہ علوم الحدیث جامعہ ہذا
تعمیر شخصی کورس : جامعہ ہذا
مناصب:
1. استاذ الحدیث ومدرس جامعہ ہذا
2. رفیق دارالافتاء جامعہ ہذا
3. مسئول القسم العربی جا معہ ہذا
4. معلم اللغۃ العربیۃ
5. حج ، زکوۃ اور قربانی ٹرینر
6. خطیب مسجد عرفان- والٹن روڈ- لاہور

حضرت مولانا محمد احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ

تکمیلِ درس نظامی : جامعہ دار العلوم کراچی
سنِ تکمیل : 1433ھ/2012ء
تخصص فی الافتاء : جامعہ اشرفیہ لاہور
تمرین فی الافتاء : جامعہ دار العلوم کراچی
لاء کورسسز ، دوسالہ لاء ڈپلومہ: جامعہ اشرفیہ -لاہور ،عصر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ-لاہور
اسلامک بنکنگ کورس : جامعہ دار العلوم کراچی وجامعہ ہذا
حلال فوڈز کورس : پنجاب حلال ڈیولپمنٹ ایجنسی وجامعہ ہذا
مذاکرہ علوم حدیث : دار الوعی للدعوۃ والتربیۃ- اسلام آبادوشعبہ علوم الحدیث جامعہ ہذا
تعمیر شخصی کورس : جامعہ ہذا
مناصب:
1. استاذ الحدیث ومدرس جامعہ ہذا
2. رفیق وناظم دار الافتاء جامعہ ہذا
3. حج ، زکوۃ اور قربانی ٹرینر
4. معلم اللغۃ العربیۃجامعہ ہذا

حضرت مولانا بلال احمدالخلیلی صاحب دامت برکاتہم العالیہ

تکمیلِ درس نظامی : جامعہ دار العلوم کراچی
سنِ تکمیل : 1432ھ/11 20 ء
تخصص فی الافتاء : جامعہ ہذا
تمرین فی الافتاء : جامعہ دار العلوم کراچی
تخصص فی الحدیث : جامعہ فاروقیہ کراچی ودار الوعی للدعوۃ والتربیۃ- اسلام آباد
مذاکرہ علوم حدیث : جامعہ ہذا
اسلامک بنکنگ کورس : جامعہ دار العلوم کراچی
حلال فوڈز کورس : پنجاب حلال ڈیولپمنٹ ایجنسی وجامعہ ہذا
تعمیر شخصی کورس : جامعہ ہذا

مناصب:
1. استاذ الحدیث ومدرس جامعہ ہذا
2. استاذ دار الافتاء جامعہ ہذا
3. ناظم شعبہ علوم الحدیث جامعہ ہذا

مولوی شمس الحق صاحب حفظہ اللہ

تکمیلِ درس نظامی : جامعہ اشرفیہ- لاہور
سنِ تکمیل : 1441ھ/2019ء
تخصص فی الافتاء : جامعہ احسان القرآن والعلوم النبویہ-لاہور
تمرین فی الافتاء : جامعہ دار العلوم کراچی
منصب:
1. مسئول ومعاونِ دار الافتاء جامعہ ہذا

استاذ عمیر مزمل صاحب حفظہ اللہ

تکمیلِ درس نظامی : جامعہ اشرفیہ لاہور
سنِ تکمیل : 1431ھ/2010ء
سپیشلسٹ:
1. ویب ڈیولپمینٹ
2. SEO
3. سوشل میڈٖیا مارکیٹنگ
4. ویڈیوایڈٹینگ
5. کمپیوٹر ہارڈ وئیر
منصب:
1. شعبہ آئی-ٹی انچارج جامعہ ہذا

اوپر تک سکرول کریں۔