اکابر علماء کے تأثرات
اکابر علماء کرام کے تأثرات جامعہ احسان القرآن کے بارےمیں
حضرت مولانا نذیر احمد صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت مولانا نذیر احمد صاحب زید فضلہ
( استاذ الحدیث دارالعلوم الاسلامیہ، لاہور)
آج مؤرخہ ۲۸ رجب المرجب ۱۴۲۳ھ بروز اتوار بسلسلہ سالانہ امتحان درجہ کتب مدرسہ احسان القرآن والعلوم النبویہ میں حضرت دامت برکاتہم العالیہ کے حکم سے حاضری ہوئی۔ درجہ کتب کے مختلف درجوں کے طلباء کرام کا امتحان لیا۔ ماشاءاللہ جنکی مجموعی استعداد قابل ِ تعریف ہے۔ اور طلباء کی ماشاءاللہ تربیت کے ساتھ ساتھ کتابی گرفت مضبوط ہے۔یہ سب کچھ اساتذہ کرام اور منتظمین حضرات کی محنت کا ثمرہ ہے۔
دل سے دعا ہے کہ خداوندِ قدوس اس ادارہ کو مزید ترقی عطا فرمائے اور اپنی قبولیت سے نوازے۔آمین ثم آمین
حضرت مولانا منظور احمد صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت مولانا منظور احمد صاحب زید فضلہ
مدرس دارالعلوم الاسلامیہ ، لاہور
مؤرخہ ۲۴ رجب المرجب ۱۴۲۴ھ بروز پیر بحکم مولانا انیس احمد صاحب مدرسہ احسان القرآن والعلوم النبویہ میں بسلسلہ سالانہ امتحان درجات کتب حاضری ہوئی۔ میں نے ابتدائی درجات کے طلباءسے متعدد کتب کا امتحان لیا ہر طالب علم سے متعدد مقامات سے سنا اور پوری دیانت داری سے خوب چھان پھٹک کی ۔الحمدللہ ابتدائی درجات کے طلباءکی استعداد قابل رشک ہے ۔طلباءکی محنت اور اساتذہ کی خصوصی توجہ قابل رشک ہے اور قابل تقلید بھی۔ اس ادارے میں تعلیمی ترقیات کے ساتھ منتظم حضرات کی خانقاہی فکر، اصلاح تزکیہ نفس کی طرف بہت ہی اہمیت سے توجہ دیکھ کر اسلاف دیوبند ،تھانہ بھون اور مظاہر العلوم کی یاد تازہ ہو گئی اور مستقبل میں تو اللہ تعالی کی کریمانہ رحمتوں سے بہت کچھ ظاہری باطنی، علمی اور عملی ترقیات کی توقعات قائم ہوئیں۔اللہ جل شانہ اس مدرسہ کے منتظمین اور سرپرست حضرات کی مساعی جمیلہ برکات اور اخلاص کے ثمرات سےساعۃ فساعۃ ، متصاعدا ومتزایدا ومتبارکا،ترقیات الی یوم الدین سے نوازے اور شرف قبولیت عطا فرمائے اور علمی و عملی ترقیات کے ساتھ ساتھ ذکر و فکر ،چشم گریاں وقلبِ برہان کے حاملین صوفیا کرام سے وہ خانقاہی رنگ نظر آئے جس سے اولیاء سلف کی یاد تازہ ہو جائے ۔دلی دعا ہے اللہ تعالی اساتذہ کرام کو علمی و عملی ترقیات عطا فرمائے۔
حضرت مولانا محمد یوسف صاحب زید فضلہ وعلمہ و عنایتہ
رائے گرامی حضرت مولانا محمد یوسف صاحب زید فضلہ وعلمہ و عنایتہ
آج مدرسہ ہذا میں امتحان کے لیے حاضر ہوا۔ الحمدللہ طلباء پر اساتذہ کی ذاتی توجہ اور اخلاص و لگن کا ثمرہ دیکھنے کو ملا۔ خصوصا اردو کے تلفظ اور املاء کی طرف توجہ نے احقرکو بہت متاثر کیا۔کنز الدقائق والے درجہ کے طلباءنے بہت خوبی سے سمجھ کر سنایا۔ جہاں سوالات کیے وہاں طلباءنے بین سطور اور حواشی دیکھ کر فورا ًجواب دیا۔ یہ عمل اساتذہ کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ عموما مدارس میں یہ باتیں مفقود ہوتی جا رہی ہیں۔
سال رابع کے طلباءکے امتحان سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں مدرسہ ہذا میں درجہ خامسہ یا سال خامس بھی ہونا چاہیے اور موجودہ اساتذہ ہی کافی ہو جائیں گے انشاءاللہ۔ اللہ رب العزت مدرسہ ہذا کے اساتذہ و طلباء،منتظمین و مشیران کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔
حضرت مولانا محمد انس صاحب زید فضلہ وعلمہ و عنایتہ
رائے گرامی حضرت مولانا محمد انس صاحب زید فضلہ وعلمہ و عنایتہ
استاذ الحدیث دار العلوم الاسلامیہ، لاہور
الحمد اللہ آج ۶ ربیع الاول ۱۴۲۵ھ کو مدرسہ احسان القرآن والعلوم النبویۃ میں فترہ اولیٰ کے امتحان لینے کا موقع ملا۔
الحمدا للہ طلباءکی محنت مجموعی طور پر بہتر ہے۔ اور اساتذہ کرام کی توجہ و محنت بھی بہتر ہے۔ مزید محنت سے طلباءمیں بہتری آسکتی ہے۔
ایک اور بات سامنے آئی جو کہ دوسرے مدارس میں نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ یہاں الحمداللہ طلباء میں نمایاں ہے وہ طلباءکی وضع قطع ہے اور تصوف رنگ بھی ان میں نمایاں ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مدرسہ کو ظاہری و باطنی ترقیوں سے نوازے اور اس کو ترویج دین اور ترقی دین کا عظیم ذریعہ بنادے۔ آمین
حضرت مولانا قاری محمد ثناءاللہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ
رائے گرامی حضرت مولانا قاری محمد ثناءاللہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ
اما بعد! مدرسہ ہذا کی مجلس منتظمین کے حکم پر طلباء کے جائزہ کے لیے مدرسہ میں حاضری کی سعادت حاصل ہوئی۔ الحمداللہ طلباء کرام کی استعداد مجموعی دیکھ کر طمانیت ہوئی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی مساعی کو قبول فرمائیں۔ آمین۔
چند ایک باتیں مشورتاً عرض خدمت ہیں۔
ایسے طلباء جو دوسرے مدارس سے حفظ قرآن کے بعد آتے ہیں داخلہ کے وقت انکی حفظ کی استعداد بھی دیکھ لی جائے۔ بعد ازاں انکی کیفیت کے مطابق مراجعۃ القرآن کا کچھ نصاب مقرر کردیا جائے۔ مثلاً پہلے دوماہ میں پانچ پارے یا اسی طرح جیسے جو مقدار مناسب ہو۔ تاکہ حفظ کی سابقہ کمی یا مزید بہتر ی لائی جاسکے۔ اللہ تعالیٰ ادارہ ہذا اور تمام دینی مدارس کے متعلقین کی کوششوں کو قبول فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیراً فاحسن الجزاء۔والسلام
حضرت مولانا منظور احمد صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت مولانا منظور احمد صاحب زید فضلہ
استاذ الحدیث جامعہ دار العلوم الاسلامیہ کامران بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور
اما بعد! آج مؤرخہ 2004/9/12 بروز اتوار بندہ راقم السطور بسلسلہ سالانہ امتحان حاضر ہوا اور مختلف درجات کتب کا امتحان لیا۔ بندہ کو گزشتہ سال بھی اسی مدرسہ میں درجات کتب کے امتحان کے سلسلہ میں حاضری کا موقع ملا تھا۔ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی طلباء کی خوب جانچ پڑتال کی اور ہر طالب علم سے متعدد مقامات سے جی بھر کر سنا ہے لیکن اس سال گزشتہ سال سے بھی زیادہ خوشی ہوئی۔ اساتذہ و طلباء کی محنت کے آثار نمایاں طور پر محسوس ہوئے ہیں۔ اللہم زد فزد
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت مہتمم صاحب و اساتذہ کرام کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور اس مدرسہ کو ترقیات الی یوم الدین عطاء فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
حضرت مولانا محمد اکرم کشمیری صاحب دامت برکاتہم
رائے گرامی حضرت مولانا محمد اکرم کشمیری صاحب دامت برکاتہم
جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ ،مسلم ٹاؤن ،لاہور
اما بعد! آج مؤرخہ۱۲ ستمبر ۲۰۰۴ بروز اتوار مدرسہ احسان القرآن والعلوم النبویہ میں حضرت اقدس مولانا حاجی صغیر احمد صاحب مد ظلہ کے حکم پر حاضری نصیب ہوئی۔ طلباءکا امتحان لیا۔ بحمدہ تعالیٰ طلباءکی علمی وعملی تربیت کو دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی۔ اللہ تعالیٰ اس مدرسہ اور اس کے بانی کو علم دین کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ جامعہ کے منتظم عزیز محترم مولانا انیس صاحب سلمہ بھی انتہائی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ مدتِ دراز کی انتھک محنت سے والد گرامی کے لگائے ہوئے اس پودے کی آبیاری کررہے ہیں۔ اللہ کرے کہ وہ وقت جلد آئے کہ یہ پودا ثمر آور درخت بن جائے اور اس کاثمر اور اس کی مہک دنیا کے کونے کونے میں پہنچے۔۱۔
نوٹ۱۔ حضرت والد رحمتہ اللہ علیہ کی دعاء کی برکت سے آج دورۃ الحدیث ( جوکہ درسِ نظامی کا آخری سال ہوتا ہے ) تک پڑھائی ہورہی ہےاور تخصص کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
حضرت قاری نور محمد صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت قاری نور محمد صاحب زید فضلہ
دار العلوم الاسلامیہ کامران بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور
اما بعد! برادر عزیز مولانا انیس احمد کی فرمائش پر بندہ نے درجہ مراجعات القرآن کا امتحان لیا۔ الحمد اللہ تمام طلباء نے قرآن کریم تجوید کے ساتھ سنایا اور سوائے ایک دو کے تمام طلباء کو قرآن کریم خوب یاد ہے، اس کے علاوہ ایک جماعت نے تیسر التجوید کا امتحان بھی دیا کتاب کا خلاصہ تمام طلباء کو یاد ہے ۔ اللہ تعالیٰ ادارہ کے منتظمین اور معاونین کو اللہ تعالیٰ مزید توفیق بخشیں۔
(مشورہ مفیدہ) میں تمام جامعات کی خدمت میں التماس کرتا ہوں کہ آج کل مدارس کے طلباء درس ِ نظامی کو قرآن کریم بالکل یاد نہیں ہوتا ۔ اگر یہی سلسلہ ( یعنی مراجعات القرآن) کا ہر جامعہ میں بطور نصاب شامل کیا جائے تو طلباء کا اچھا خاصا فائدہ ہوگا۔فقط
حضرت قاری محمد رمضان صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت قاری محمد رمضان صاحب زید فضلہ
استاذ شعبہ تجوید و قرأت جامعہ مدنیہ، کریم پارک راوی روڈ لاہور
اما بعد! آج مؤرخہ ۲۹ رجب المرجب بروز جمعرات ۱۴۲۵ ھ الموافق 16 ستمبر 2004ء کو حسبِ ارشاد واجب الاحترام حضرت ناظم صاحب مدظلہ ، مدرسہ احسان القرآن والعلوم النبویۃ لاہور میں درجہ حفظ قرآن مجید کے کامل الحفظ طلباءکا سالانہ امتحان لیا۔ الحمد للہ تمام طلباءنے مخارج و صفات مدات و اوقاف کا لحاظ رکھتے ہوئے، بہت عمدہ سنایا، اور ممتاز نمبروںمیں کامیابی حاصل کی، نتیجہ نمبروں سے عیاں ہے۔
اللہ تعالیٰ متعلقہ استاذ اور طلباءکی محنت کو قبول و منظور فرمائے ۔آمین۔ اور مزید محنت جاری رکھنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین۔ اللہ تعالیٰ مدرسہ ہذا کے سرپرست اور انتظامیہ کی جملہ خدمات دینیہ کو قبول و منظور فرمائے اور دنیا و آخرت میں انکا نعم البدل عطاء فرمائے۔ آمین فآمین۔
اللہ تعالیٰ مدرسہ ہذا کو مزید ترقی وبرکت نصیب فرمائے۔ آمین فآمین ثم آمین۔
حضرت مولانا محمد انس چترالی صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت مولانا محمد انس چترالی صاحب زید فضلہ
دار العلوم الاسلامیہ کامران بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور
اما بعد ! آج مؤرخہ ۷ ربیع الاول ۱۴۲۶ ھ کو فترۃ اولی کے امتحان کے سلسلے میں مدرسہ احسان القرآن والعلوم النبویہ لاہور میں حاضری کا موقع ملا۔ الحمد للہ طلباءکی عملی اور علمی کارکردگی بنسبت دوسرے مدارس کے کافی بہتر ہے۔ طلباءپر دینی رنگ غالب ہے جو دوسرے مدارس میں مفقود نہیں تو کم ضرور ہے۔ اور علمی استعداد بھی بہتر ہے۔ اساتذہ کرام کی محنت صاف نظر آتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اخلاص للٰھیت کے ساتھ علوم نبویہ کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے ۔ مدرسہ کی انتظامیہ کی کوششوں اور معاونین کے تعاون کو اللہ تعالیٰ منظور و مقبول فرمادیں اور سب کیلئے ذریعہ نجات بنادے ۔آمین۔
حضرت مولانا شبیر احمد صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت مولانا شبیر احمد صاحب زید فضلہ
جامعہ معارف اسلامیہ رحیم یار خان
الحمدللہ آج ۷ ربیع الاول ۱۴۲۶ ہجری بروز اتوار مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ لاہور کےفترۃاولی کے امتحانات کے سلسلے میں بندہ ناتوان کو ابتدا سے درجہ رابعہ تک تقریبا تمام درجات کی مختلف کتب کے امتحان کا موقع ملا بندے نے مقدور بھر طلباءکو کماً اوکیفاً پر کھنے کی کوشش کی اور معرفت اعراب ،صحیح ترجمہ، اخذ معانی اور مطالب و اسالیب ہر طرح سے ایک ایک طالب علم کو جانچا ،پرکھا۔ الحمدللہ طلباءکو توقع سے بڑھ کر باصلاحیت اور ذی استعداد پایا طلباءکے حال و قال سے ان کی محنت جانفشانی خوب آشکارا ہوئی۔
اساتذہ کرام کی محنت لگن اور اپنے اپنے موضوع سے کامل یکسانیت دیکھ کر دل سے دعائیں نکلیں۔
مدرسے کے انتظام و انصرام ،طلباءکے کمال ادب اور خصوصا ذوق ِعبادت ،کثرتِ تلاوت ،اعمال و اشغال سے مناسبت قابل ستائش ہے۔ انہی خطوط پر محنت اور تعمیر ِظاہر و باطن اور تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری رہا تو انشاءاللہ العزیز مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ امت مسلمہ کے علمی ودینی حلقوں کے لیے مشعل راہ ثابت اور چراغ منزل ثابت ہوگا۔
تعلیم و تربیت کے گوشے جو عموما تشنہ سے رہتے ہیں یہاں پر الحمدللہ ان پر غور و فکر کے ساتھ ساتھ نہایت دلسوزی سے ماہرانہ طریق پر عملی کام ہو رہا ہے۔
اللہ تعالی مزید ظاہر و باطن کی ترقیات سے نوازے۔ آمین۔ جامعہ احسان القران والعلوم النبویہ کا اصل سرمایہ اور متاع حضرت جی (حضرت اقدس حافظ صغیر احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ)دامت برکاتہم العالیہ وادام اللہ ظلالہم العالیہ والسابغہ کی سرپرستی توجہات اور دعائیں ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ قائم و دائم رکھے آمین۔البتہ مدرسہ کی انتظامیہ اگر مستقبل کی خاطر ابھی سے توسیع کےلیے فکر مند ہو تو انشاءاللہ مفید رہے گا۔
حضرت قاری محمد رمضان صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت قاری محمد رمضان صاحب زید فضلہ
استاذ شعبہ تجویدو قرات جامعہ مدنیہ لاہور
اما بعد! آج مورخہ ۷ ربیع الاول بروز اتوار۱۴۲۶ ہجری الموافق 17 اپریل 2005 ءکو حسب ارشاد مجلس منتظمہ واجب الاحترام جناب حضرت مہتمم صاحب مدظلہ العالی طلباءکا ششماہی امتحان لیا۔
الحمدللہ تمام طلباءنے دوران امتحان اپنی اپنی محنت کا اظہار کیا ۔نتیجہ نمبروں سے ایا ں ہے۔ تاہم مزید محنت سے انشاءاللہ تعالی نتائج بہت ہی بہتر برآمد ہوں گے۔ شعبہ مراجعۃ القران کی منازل پختہ کروانے کے لیے ہر پارے کے رکوعات اور سورتوں کے نام، سورتوں کے رکوعات ،نیز متشابہات یاد کروائے جائیں اور منزلیں سنتے وقت غُنّہ، مد، اخفا،وقف وغیرہ کے نشاندہی ضرور کرنی چاہیے۔
اللہ تعالی طلباءکو مزید محنت سے علم حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین اللہ تعالی اساتذہ کرام کو دنیا و آخرت کی نعمتوں سے مالامال فرمائے آمین۔ اللہ تعالی مدرسہ ہذا کو مزید برکت اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین فآمین ثم آمین۔
حضرت قاری محمد ثناء اللہ صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت قاری محمد ثناء اللہ صاحب زید فضلہ
استاذ شعبہ تجویدو قرات مدرسہ دارالقرآن والترتیل
آج مؤرخہ ۹ ربیع الاول ۱۴۲۶ ھ بروز منگل۔ حسب اعتماد حضرت مہتمم صاحب مدظلہ العالی و مجلس منتظمہ شعبہ حفظ وناظرہ کے طلباء کرام کے جائزہ کے لیے حاضر ہوا۔
الحمد للہ طلباء کرام نے اپنی اپنی استعداد کے مطابق عمدہ انداز میں تلاوت کی۔ اللہ تعالیٰ جملہ متعلقین مدرسہ کی مساعی کو شرف قبولیت عطا فرمائیں ۔
طلباء کرام کی استعداد میں مزید ترقی کےلیے چند ایک گزارشات۔
شعبہ ناظرہ کے طلباء میں ہجاء کی طرف خصوصی توجہ درکار ہے، خصوصاً ان تختیوں میں جو "مدات” سے متعلقہ ہیں۔ اسی طرح انداز تلاوت اور پختگی حفظ کے لیے مقدار سبقی و منزل کی طرف توجہ درکار ہے۔ شعبہ حفظ کے طلباء میں اندازِ تلاوت میں مضبوطی اور پختگی اور اعتماد پیدا کتگی حفرنے کی کوشش فرمائیں ۔ اسباق دیتے وقت اور سنتے وقت احکام ِتجوید اور رفتار تلاوت کی طرف خصوصیت سے نگرانی سے انشاءاللہ عمدہ نتائج کی توقع ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ طلباء ،اساتذہ کرام ، انتظامیہ ادارہ وجملہ متعلقین کو سعادت دارین سے نوازیں۔والسلام
حضرت قاری محمد شفیع صاحب زید فضلہ
رائے گرامی و تاثرات حضرت قاری محمد شفیع صاحب زید فضلہ
مدرسہ دار القرآن والترتیل لٹن روڈ لاہور
اما بعد ! آج مؤرخہ ۶ ستمبر ۲۰۰۵ بمطابق ۲۹ رجب المرجب ۱۴۲۶ ھ کو بحکم محترمی المکرمی جناب حضرت مولانا مفتی انیس احمد صاحب دام فیوضیہم العالیہ ادارہ ہذا کے طلبا کا سالانہ امتحان لینے کیلئے حاضر خدمت ہوا۔ تمام بچوں سے فرداً فرداً سنا۔ الحمد للہ سب بچوں نے حسب استعداد بہت ہی اچھا امتحان دیا۔ البتہ کتاب پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔نتائج نمبرات سے واضح ہے۔ نیز بچوں کی اخلاقی استعداد قابل تعریف ہے۔
متعلقہ اساتذہ کرام کی کارکردگی مناسب ہے۔دعا کرتا ہوں خداوند کریم ادارہ ہذا کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عنایت فرمائے ۔ آمین ۔ ثم آمین۔
حضرت مولانا منظور احمد صاحب زید فضلہ
رائے گرامی و تاثرات حضرت مولانا منظور احمد صاحب زید فضلہ
استاذ الحدیث جامعہ دار العلوم الاسلامیہ کامران بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور
اما بعد! آج مؤرخہ ۲۹ رجب ۱۴۲۶ ھ بمطابق 05/9/4 ء بروز اتوار بسلسلہ سالانہ امتحان درجہ کتب بحکم انتظامیہ مسجد احسان حاضری ہوئی ۔ میں نے مختلف درجات کے طلباء سے متعدد کتب کا امتحان لیا اور ہر طالب علم سے متعدد مقامات سے سنا اور جی بھر کر سنا اور خوب جانچ پڑتال کی۔ الحمد للہ طلبا ء کی استعداد بہت اچھی ہے اور طلباء کی محنت اور اساتذہ کی خاص توجہ قابل تقلید ہے۔ اس ادارے میں تعلیمی ترقیات کے ساتھ طلباء کی اصلاح ، تزکیہ نفوس، سادگی ، اتباع سنت ، تواضع ، حسن اخلاق کی صفات معلمین و متعلمین میں نمایاں طور پر نظر آئیں۔ خصوصاً چلنے پھرنے ، گفتگو کے دینی آداب اور طریقے جنہیں عموماً معمولی چیز سمجھ کر نظر انداز کردیا جاتا ہے وہ یہاں عملی صورت میں نظر آئے۔ اللہ تعالیٰ اس ادارے کے منتظمین و سرپرست حضرات کی مساعی جمیلہ کو برکات و اخلاص کے ثمرات سے ساعۃ فساعۃ ترقیات الی یوم الدین سے نوازے اور شرف قبولیت عطاء فرمائے۔ اور یہاں کے اساتذہ و طلباء میں روح علم پیدا کر کے انکو اپنے دین کا مخلص مبلغ و سچاخادم بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔
حضرت مولانا سید برہان الدین شاہ صاحب زید فضلہ
رائےگرامی حضرت مولانا سید برہان الدین شاہ صاحب زید فضلہ
بموقع آمد برائے امتحان فترہ اولیٰ ۷ ربیع الاول ۱۴۲۷ھ مطابق 7/4/2006
آج مؤرخہ۷ ربیع الاول ۱۴۲۷ھ یوم الخمیس کو ادارہ ہذا کے طلباءکے خماسی امتحان لینے کے لیے حاضر خدمت ہوا ۔مختلف درجات کے طلباءکے مختلف کتب کا امتحان لیا ۔الحمدللہ مجموعی لحاظ سے طلباءنے اچھا امتحان دیا ۔طلباءکی استعداد اچھی ہے۔ البتہ کتب پر توجہ اور محنت کی ضرورت ہے۔ طلباءاخلاقی استعداد سے بہت خوشی ہوئی ۔اصلاح و تربیت کے اثرات طلباءپر نمایاں ہیں اللہم زد فزد۔
صمیم قلب سے دعا کرتا ہوں اللہ تعالی اس ادارے کو اور اس کے اساتذہ ،معاونین اور پڑھنے پڑھانے والے طلباء کو ترقیات سے نوازیں اور ان کے فیوض کو عام وتام فرمادیں ۔آمین رب العالمین۔
حضرت مولانا شبیر احمد صاحب زید لطفہ
رائے گرامی حضرت مولانا شبیر احمد صاحب زید لطفہ
جامعہ معارف اسلامیہ رحیم یار خان
بموقع آمد برائے امتحان فترہ اولی ۷ ربیع الاول ۱۴۲۶ھ مطابق 7 اپریل 2006
آج ۷ ربیع الاول ۱۴۲۶ھ بروز جمعرات مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ کے امتحان کے سلسلہ میں حاضری اور مختلف درجات کا امتحان لینے کا موقع ملا ۔الحمدللہ طلباء نے بہت عمدہ اور خوب تر سنایا ۔طلباءکی تربیتی حالت قابل رشک اور دیگر مدارس کے لیے قابل تقلید ہے۔ نیکی صلاح اور تقوی طہارت طلباءکے اقوال و افعال، نشست و برخاست سے نمایاں ہیں اور تعلیمی حالت بھی لائق تحسین اور قابل ستائش ہے۔ کتاب کا مفہوم اخذ کرنا مرادِمصنف تک رسائی اور معانی کتاب کےتعبیر و اداء میں مزید حسن پیدا کرنے کے لیے مدرسہ کی انتظامیہ اگر اساتذہ کرام مدظلہم کو بھی شریک مشاورت کرے تو انشاءاللہ العزیز مزید بہتری کے امکانات ہیں۔
مدرسہ کی مجلس منتظمہ، اساتذہ کرام اور طلباءسبھی کی محنت حسنِ کارکردگی اور مساعی جمیلہ ہر وار د ،و صادر کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اور بہت سی خوبیاں تو آنے والے کا دامن پکڑ لیتی ہیں کہ وہ ان سے استفادہ کرے اور چراغ سے چراغ جلتا ہے کے مطابق اپنے ہاں بھی محنت تربیت کے ایسے چراغ جلانے کی فکر کرے۔ اللہم تقبل وبارک یا الہ العالمین بجاہ النبی الکریم علیہ الصلاۃ والتسلیم آمین یا ربنا الکریم
حضرت قاری محمد شفیع صاحب زید لطفہ
رائے گرامی حضرت قاری محمد شفیع صاحب زید لطفہ
آمد بموقعہ امتحان فترہ اولی ۷ ربیع الاول ۱۴۲۷ھ مطابق 6 اپریل 2006
اما بعد! آج مورخہ ۷ ربیع الاول ۱۴۲۷ھ کو مدرسہ احسان القران درجہ حفظ ،تجوید کے طلباءکا امتحان لینے کے لیے حاضر خدمت ہوا ۔الحمدللہ ہر ایک بچے نے اپنی اپنی استعداد کے مطابق بہت اچھا امتحان دیا۔ نتائج نمبرات سے معلوم کیے جا سکتے ہیں۔ البتہ آخری جماعت بہت ہی کمزور ہے۔ اساتذہ کرام کی شفقت ِکریمانہ کی محتاج ہے۔
ادارہ ہذا میں اس عمل پر بہت ہی خوشی ہوئی ہے کہ درجہ کتب کے ساتھ ساتھ منزل یاد کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔امید واثق ہے کہ جو بچے درجہ حفظ میں کمزور ہوتے ہیں اور درجہ کتب میں داخلہ لیتے ہیں یقینا کچھ عرصے بعد منزلیں یاد ہو جائیں گی۔ خداوند قدوس مزید ترقی عنایت فرما وے۔ آمین 6 اپریل 2006ء
حضرت مولانا سید برہان الدین صاحب زید مجدہ
رائے گرامی حضرت مولانا سید برہان الدین صاحب زید مجدہ
استاذ الحدیث جامعہ مدینۃ العلم بکر منڈی فیصل آباد
اما بعد! آج مورخہ ۲۴ رجب المرجب ۱۴۲۷ ھ سالانہ امتحانات کے سلسلہ میں مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ میں حاضری کی سعادت ہوئی۔مختلف درجات کا امتحان لیا الحمدللہ معیارِ تعلیم و تربیت بہتر ہے۔ مزید بہتر بنانے اور توجہ کی ضرورت ہے۔
اساتذہ کرام کی تعلیم و تربیت کے آثار طلباءپر نمایاں ہیں۔ اللہ تعالی مزید ظاہری، باطنی ترقیات سے سرفراز فرما دیں اور اس ادارہ کو علم و عرفان کا مرکز بنا دیں۔ اس کا فیض تا قیام قیامت جاری و ساری فرما دیں۔ آمین۔ ۲۴ رجمب المرجب ۱۴۲۷ھ
حضرت مولانا شبیر احمد صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت مولانا شبیر احمد صاحب زید فضلہ
مہتمم جامعہ معارف اسلامیہ میاں ٹاؤن رحیم یار خان
بندہ ناکارہ خلائق ۲۴ رجب المرجب ۱۴۲۷ھ مدرس احسان القران والعلوم النبویہ لاہور کے سالانہ امتحان کے سلسلہ میں حاضر ہوا۔ مختلف درجات کی متعدد کتب کا امتحان لیا ۔طلباءنے توقع سے بڑھ کر سنایا جس سے مدرسہ کی مجلس منتظمہ، اساتذہ کرام اور طلباءکی محنت لگن اور کاوشوں کا خوب اندازہ ہوا۔ تمام طلباء نے نہایت خود اعتمادی سے سنایا اللہ تعالی مزید ترقی سے نوازے۔ آمین۔ ۲۴ رجمب المرجب ۱۴۲۷ھ بروز اتوار
حضرت مولانا محمد انس صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت مولانا محمد انس صاحب زید فضلہ
مدرس دارالعلوم الاسلامیہ کامران بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور
اما بعد! الحمدللہ آج ۵ ربیع الاول ۱۴۲۸ھ فترہ اولی کے امتحان کے سلسلے مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ حاضری کا موقع ملا۔ الحمدللہ طلباءکی مجموعی استعداد بہتر ہے ،خصوصی طور پر طلباءکے وضع قطع اور روحانی رنگ دیکھ کر بڑی خوشی نصیب ہوئی۔
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی اساتذہ کرام اور انتظامیہ کے اخلاص و محنت کو اپنی درگاہ میں مقبول و منظور فرمائے۔
حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب رحمتہ اللہ تعالیٰ رحمۃ واسعۃ
رائے گرامی حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ رحمۃ واسعۃ
مدرس دارالعلوم المدنیۃرسول پاک لاہور
اما بعد! آج مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ میں بغرض امتحان درجہ کتب حاضری کا موقعہ ملا۔ مختلف درجات کا امتحان لیا۔تفصیلی نتائج مع مختصر تبصرہ علیحدہ اوراق پر تحریر کر دیا ہے۔
مجموعی طور پر طلباءکرام ہر لحاظ سے قابل رشک ہیں، انفرادی طور پر چند طلباءپرخصوصی توجہ کی ضرورت تھی جس کی نشاندہی نمبرات والے اوراق میں کردی ہے ۔اللہ تعالی ادارے کو علمی و عملی ترقی سے نوازتے ہوئے جمیع اساتذہ کرام ،منتظمین و معاونین کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے ۔آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الکریم۔ ۵ ربیع الاول ۱۴۲۸ ھ
حضرت مولانا شبیر احمد صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت مولانا شبیر احمد صاحب زید فضلہ
مہتمم جامعہ معارف اسلامیہ میاں ٹاؤن رحیم یار خان
آج بتاریخ ۵ محرم الحرام ۱۴۲۸ھ مدرسہ احسان القران کے مختلف درجات کے امتحان کا اتفاق ہوا۔
الحمدللہ جملہ طلباء کو توقع سے بڑھ کر پایا حالاً وقالاً سب ہی طلباءقابل ستائش ہیں اور بعض طلباءسے سن کر دل باغ باغ ہوا ۔اللہ تعالی تمام اساتذہ کرام، منتظمین اور متعلقین مدرسہ کو اس حسنِ تعلیم اور حسنِ انتظام پر اپنے شایان شان نواز ے۔آمین۔والسلام
حضرت مولانا قاری محمد ثنا ءاللہ صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت مولانا قاری محمد ثنا ءاللہ صاحب زید فضلہ
مہتمم دار القران والترتیل لٹن روڈ لاہور
آج مورخہ ۵ ربیع الاول ۱۴۲۸ ھ مطابق 25 مارچ 2006ء بروز یوم الاحد اپنے احباب اعزاء مدرسہ احسان القرآن والعلوم النبویہ کی دعوت پر درجہ کتب کے بعض طلباءکے مراجعہ قران ،حدر و تجوید کے جائزہ کے سلسلے میں حاضر ہوا ۔الحمدللہ طلباءکرام کی استعداد نہایت عمدہ ہے ۔اللہ تعالی جملہ متعلقین ادارہ کی جہدکو قبولیت سے نوازیں۔ طلباءکرام نے نہایت عمدہ درجات حاصل کیے۔ کچھ طلباءکے نمبرات نہایت شاندار ہیں، پڑھنے کا انداز بھی ماشاءاللہ عمدہ ہے۔ البتہ اگر تھوڑی سی مزید توجہ کے ساتھ اگر ان طلباءکو مستقبل میں بطور اساتذہ شعبہ تجوید کے طور پر سامنے رکھ کر تیاری کی جائے تو انشاءاللہ ادارہ و امت کے لیے قیمتی سرمایہ ثابت ہوں گےانشاءاللہ تعالی۔
ہ تعالی ان طلباءکرام کو اساتذہ کرام، منتظمین اور معاونین اور ہم سب کے لیے صدقہ جاریہ بنائیں۔ آمین
محترم و مکرم قاری فیاض الحسن صاحب زید فضلہ
رائےگرامی محترم و مکرم قاری فیاض الحسن صاحب زید فضلہ
مدرس مدرسہ ترتیل القرآن شارع فاطمہ جناح لاہور
الحمدللہ مدرسہ میں حفظ کے طلباءکا جائزہ لیا دلی طور پر خوشی ہوئی ۔یہ سلسلہ مراجعۃ القران الکریم میں شعبہ کتب میں پڑھنے والے حفاظ کرام کی منزلوں کی فکر، تجوید اور حدر میں پڑھنے کا انداز طلباءکرام کا بہت ہی عمدہ ہے۔ کچھ طلباءمزید محنت کریں تو انشاءاللہ وہ اکثر طلباءکی طرح بہت ہی عمدہ پڑھنے والے بن جائیں ۔اللہ تعالی تمام حضرات کی اس محنت کو قبول فرمائیں۔ ۵ ربیع الاول ۱۴۲۸ ھ ، 25 مارچ 2007ء یوم الاحد
حضرت مولانا شبیر احمد صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت مولانا شبیر احمد صاحب زید فضلہ
استاذ جامعہ معارف اسلامیہ میاں ٹاؤن رحیم یار خان
آج مؤرخہ۲۷ رجب المرجب ۱۴۲۸ھ مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ کے مختلف درجات کتب کا امتحان لیا اور دلی خوشی اور مسرت حاصل ہوئی ۔اکثر طلباءنے بہت عمدہ سنایا جس سے اساتذہ کرام اور طلباءکی محنت کا خوب خوب اندازہ ہوا اور حضرات منتظمین کے حسن انتظام کو دیکھ کر دل سے دعائیں نکلیں خصوصا طلباءپر تربیت کے گہرے اثرات بتلاتے ہیں کہ انشاءاللہ العزیز مدرسے کا مستقبل نہایت تابناک ہے ۔اللہ تعالی تمام متعلقین مدرسہ اور بہی خواہان ادارہ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور مزید استقامت اور حسن تدبیر سے اس اعلیٰ و ارفع کام کو کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
مولانا محمد اکرام صاحب زید فضلہ
رائے گرامی مولانا محمد اکرام صاحب زید فضلہ
مدرس دارالعلوم الاسلامیہ کامران بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور
اما بعد! آج مورخہ۲۷ رجب المرجب۱۴۲۸ ھ یوم الاحد کو مجلس منتظمہ مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ کے حکم پر درجہ کتب کے امتحان کے لیے حاضر ہوا ۔فقہ ،عقائد، انشاء،عربی اور فنون کی مختلف کتب کا امتحان لیا تعلیمی کیفیت نتائج سے ظاہر ہے۔ الحمدللہ مجموعی طور پر طلباءذی استعداد ہیں۔ افہام و تفہیم کا مادہ خوب ہے۔ سوالات کے جوابات احسن طریقے سے دیے ہیں ۔طلباءکی علمی ترقی کے ساتھ طلباءکی وضع قطع قابل دید ہے ہی نہیں بلکہ قابل داد ہے۔
جملہ اساتذہ ،منتظمین کی کوششوں اور کاوشوں سے یہ گلشن علمی ثمر بار ہے۔ فللہ الحمد۔
اللہ پاک اس گلشنِ علمی کو روز افزوں ترقی عطا فرمائے ۔اور منتظمین، اساتذہ کے اخلاص اور محنت میں برکتیں نازل فرمائے اور اس جامعہ کو دیگر جامعات کے لیے نمونہ بنائے۔آمین یا رب العالمین۔ ۲۷ رجب المرجب ۱۴۲۸ ھ
جناب مولانا قمر الحسن صاحب زید فضلہ
رائے گرامی مکرم جناب مولانا قمر الحسن صاحب زید فضلہ
جامعہ غزالیہ پٹیالہ گراؤنڈ لاہور
اما بعد! مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ میں بسلسلہ امتحان سالانہ حاضری کا شرف حاصل ہوا ۔مختلف درجات کا امتحان لیا ۔الحمدللہ حسنِ ظاہر و باطن کا حسین امتزاج دیکھا۔ ماشاءاللہ طلباءکی عبارت اور مطالب کے استحضار سے دل کو انتہائی خوشی ہوئی ۔ اس گئے گزرے دور میں اس طرح کے طلباءیقیناً مخلص منتظمین اور اساتذہ کی تربیت کا بین ثبوت ہیں۔ اللہ تعالی مدرسہ کو مزید ترقیات سے نوازیں۔
مولانا قاری محمد رمضان صاحب زید فضلہ
رائے گرامی مولانا قاری محمد رمضان صاحب زید فضلہ
مدرس جامعہ مدنیہ کریم پارک لاہور
اما بعد ! آج مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ میں درجہ تجوید ،مختلف درجات کتب کے طلباءکا سالانہ امتحان لیا۔
الحمدللہ طلباء نے بہت اچھا امتحان دیا۔ اللہ تعالی اساتذہ کرام کی محنت کو قبول و منظور فرمائے ۔آمین۔ اور مدرسہ ہذا کو مزید خیر و برکت سے مالا مال فرمائے آمین ۔اللہ تعالی خدام مدرسہ ہذا کے مال و جان، ایمان و کاروبار میں مزید برکت نصیب فرمائے۔ آمین ۔اللہ تعالی تمام منتظمین کے جملہ مساعی جمیلہ کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت مرحمت فرمائے ۔آمین
حضرت مولانا محمد قاسم صاحب زید مجدہ
رائے گرامی حضرت مولانا محمد قاسم صاحب زید مجدہ
شیخ الحدیث جامعہ مدنیہ کریم پارک لاہور
اما بعد! آج بروز اتوار مورخہ ۷ ربیع الاول ۱۴۲۹ ھ مطابق 14 مارچ 2008 ءجامعہ میں حاضری کی سعادت حاصل ہوئی۔ الحمدللہ علی ذالک۔ مشکاۃشریف، نور الانوار ،توضیح تلویح کا امتحان لیا ۔طلباءنے بہت اچھا سنایا ۔اللہم زد فزد
حضرت اقدس استاذمحترم حافظ الحآج قاری محمد صدیق صاحب زید مجدہ
رائے گرامی حضرت اقدس استاذمحترم حافظ الحآج قاری محمد صدیق صاحب زید مجدہ
مدرسہ ہذا میں بغرض جائزہ حاضر خدمت ہوا۔ جمیع طلباءکا بغور جائزہ لیا۔ ماشاءاللہ نتیجہ حوصلہ افزا رہا۔انتظامیہ کا کتب کے حفاظ کا انتظام نہایت مستحسن اقدام ہے۔ اللہ تعالی مزید برکت دے۔آمین ثم آمین ۷ ربیع الاول۱۴۲۹ ھ 16 مارچ 2008ء
حضرت مولانا محمد یوسف خان صاحب زیدمجدہ
رائے گرامی حضرت مولانا محمد یوسف خان صاحب زیدمجدہ
استاذالحدیث جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور
الحمدللہ آج مدرسہ احسان القران میں امتحان کے لیے حاضری ہوئی ۔طلباءمیں اساتذہ کی محنت اور تربیت کی خصوصی روشنی نظر آئی۔
اللہم زد فزد۔ ۷ ربیع الاول ۱۴۲۹ھ
حضرت قاری محمد شفیع صاحب زید مجدہ
رائے گرامی حضرت قاری محمد شفیع صاحب زید مجدہ
استاذ الحدیث دارالقران والترتیل لٹن روڈ لاہور
اما بعد! آج مؤرخہ ۷ ربیع الاول۱۴۲۹ ھ بروز اتوار بحکم حضرت مفتی انیس صاحب زید مجدہم العالیہ مدرسہ احسان القران کے طلباءدرجہ تجوید کا امتحان لینے کے لیے حاضر خدمت ہوا۔
تمام بچوں سے فرداً فردا ًسنا۔ الحمدللہ تمام بچوں نے حسب استعداد بہت اچھا سنایا۔ نتائج نمبرات سے واضح ہیں۔ البتہ بعض بچے کمزور ہیں جو کہ اساتذہ کرام کی شفقت ِکریمانہ کے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔
انتہائی خوشی ہوئی کہ بچوں کے اخلاق (تربیت) قابل تحسین ہے۔ خداوند قدوس تمام اساتذہ کرام و معاونین، اراکین ادارہ ہذا کو مزید اپنے قدم ثباتی کی خدمت کا موقع مرحمت فرمائے ۔آمین ثم آمین 16 مارچ 2008
حضرت مولانا محمد قمر الحسن صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت مولانا محمد قمر الحسن صاحب زید فضلہ
استاذ الحدیث جامعہ غزالیہ لاہور
اما بعد! مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ میں پنج ماہی امتحان کے لیے حاضری کا شرف حاصل ہوا۔مختلف درجات کا امتحان بندہ کے ذمہ تھا۔ الحمدللہ تمام طلباء نے انتہائی محنت اور شوق سے امتحان دیا۔ ماشاءاللہ عبارت میں روانی ہے اورمطالب کا استحضار بھی خوب ہے۔خصوصًا جلالین اور مقامات کے طلباءنے سوالات کا جواب بہت اچھے انداز سے دیا۔ باقی وضع قطع تو الحمدللہ مدرسہ ہذا کے طلباءکا خاصہ ہے۔ طلباءکی وضع قطع اور محنت کو دیکھتے ہوئے الحمدللہ یہ احساس ہوتا ہے کہ اساتذہ منہجِ نبوی کے مطابق طلباءکی تربیت کر رہے ہیں۔اللہ تعالی مزید ترقیات سے نوازیں۔
۷ ربیع الاول ۱۴۲۹ ھ
حضرت مولانا عبید الرحمٰن صاحب حفظہ اللہ
رائے گرامی حضرت مولانا عبید الرحمٰن صاحب حفظہ اللہ
استاذ جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور
الحمدللہ احقر العباد عبید الرحمن کو حضرت مولانا محمد انیس صاحب دامت برکاتہم کے حکم پر آج مورخہ ۷ ربیع الاول کو حاضری کا شرف حاصل ہوا۔بحمدہ ٖتعالیٰ جامعہ کا نظم و نسق خصوصاً طلباءکی مسنون وضع قطع کو دیکھتے ہوئے اس بات کا گہرا اطمینان ہوا کہ ابھی ایسے افراد کی کمی نہیں جو علم کے ساتھ ساتھ عملی تربیت کے اہتمام کو لازم سمجھتے ہیں ۔مجموعی طور پر مدرسہ کے تمام جماعتوں نے بہت عمدہ سنایا خصوصاً علم الصرف آخرین والوں کا تو امتحان لے کر جس قدر قلب کو مسرت اور خوشی کا احساس ہوا وہ بیان سے باہر ہے ۔دعا ہے کہ اللہ رب العزت مدرسہ کے طلبہ، اساتذہ ،منتظمین و معاونین کے اوقات میں برکت عطا فرمائے اور ان تمام کو دیر تک اور دور تک خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے۔ ۷ ربیع الاول ۱۴۲۹ ھ
حضرت اقدس الحآج الحافظ القاری محمد صدیق صاحب رحمۃ اللہ علیہ
رائے گرامی حضرت اقدس الحآج الحافظ القاری محمد صدیق صاحب رحمۃ اللہ علیہ
استاذ التحفیظ جامع اشرفیہ نیلا گنبد لاہور
بدعوت انتظامیہ مدرسہ احسان القران میں حاضر ہوا۔حفاظ کرام کا جائزہ لیا۔ چند طلباءکو نہایت کمزور پایا۔جمیع طلباءماشاءاللہ اچھے نمبروں سے کامیاب رہے۔ اللہ تعالی مزید ترقی دے۔ اور انتظامیہ کو اجر عظیم سے نوازے۔ ۲۶ رجب المرجب۱۴۲۹ ھ30 جولائی 2008
حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب زید فضلہ
استاذ جامعہ اشرفیہ نیلا گنبد لاہور
آج مورخہ ۲۶ رجب المرجب ۱۴۲۹ھ بمطابق 30 جولائی 2008 ءبروز بدھ مدرسہ احسان القران میں سالانہ امتحان کے سلسلہ میں حاضری ہوئی۔ الحمدللہ مجموعی اعتبار اور ہر اعتبار( اسباق ،اخلاق اور عمل) سے بہت خوب پایا ۔یہاں تک کہ بعض طالب علم صاحب ترتیب بھی تھے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مزید توفیق دیں اور انتظامیہ کی محنت کو قبول فرمائیں اور ہم سب کے لیے ذریعہ نجات بنائیں۔ آمین۔ ۲۶ رجب المرجب ۱۴۲۹ھ
حضرت مولانا نذیر احمد صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت مولانا نذیر احمد صاحب زید فضلہ
استاذ الحدیث دارالعلوم الاسلامیہ لاہور
آج مورخہ 31 جولائی 2008ء بروز جمعرات بسلسلہ سالانہ امتحان درجہ کتب مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ میں حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم کے حکم سے حاضری ہوئی ۔درجہ کتب کے مختلف درجوں کے طلباءکا امتحان لیا ہے۔ ماشاءاللہ طلباءکی مجموعی استعداد بہت عمدہ ہے اور قابل رشک ہے اور طلباءکی تربیت بھی نمایاں ہے۔ دعا ہے کہ خداوند قدو س تمام اساتذہ کرام اور منتظمین حضرات اور معاونین حضرات کی محنت کو قبولیت عطا فرمائے آمین ثم آمین۔ 31 جولائی 2008ء
حضرت مولانا محمد اسماعیل فیض صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت مولانا محمد اسماعیل فیض صاحب رحمۃ اللہ علیہ
استاذ الحدیث دارالعلوم مدنیہ لاہور
اما بعد! مدرسہ ہذا میں متعدد مرتبہ بغرض امتحان حاضری کا موقع ملتا رہا ہے۔ ہر مرتبہ طلباءمیں ہر لحاظ سے بہتری کو پایا۔ تعلیمی ترقی کے ساتھ تربیت میں بھی یوماً فیوماً عروج انشاءاللہ مدرسہ کو بام عروج تک پہنچائے گا۔
اللہ تعالی جمیع منتظمین و معاونین اور متعلقین کے اخلاص کو شرفِ قبولیت سے نوازتے ہوئے فلاحِ دارین کا ذریعہ بنائے ۔آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الکریم۔ ۲۷ رجب المرجب ۱۴۲۹ ھ31 جولائی 2008
حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب حفظہ اللہ
رائے گرامی حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب حفظہ اللہ
استاذ جامعہ اشرفیہ فیروزپور روڈ لاہور
آج ۹ربیع الاول کو مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ میں اس فقیر کو امتحان کے لیے مدعو کیا گیا تھا ۔مدرسہ کے طلباءسے امتحان لینے کے بعد معلوم ہوا کہ اساتذہ کرام بہت ہی محنتی اساتذہ ہیں ۔اللہم زد فزد۔اس فقیر کی دعا ہے اللہ تعالی اس مدرسہ کو ترقی عطا فرماویں اور قائم و دائم فرماویں۔ آمین یا رب العالمین۔
قاری محمد شفیع صاحب دامت برکاتہم
رائے گرامی قاری محمد شفیع صاحب دامت برکاتہم
استاذ تجوید والمجودین مدرسہ دار القران و الترتیل لٹن روڈ لاہور
آج مورخہ ۴ ربیع الاول ۱۴۳۰ ھ بروز پیر مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ کے طلباء درجہ اعدادیہ اولیٰ ،ثانیہ، درجہ ثانیہ کا مراجعۃ القران الکریم تیسرالتجوید، خلاصۃ التجوید،حدر، امتحان لینے کے لیے حاضر خدمت ہوا۔ تمام بچوں سے فرداً فردا ًامتحان لیا۔
الحمدللہ تمام طلباء نے حسبِ استعداد بہت اچھا سنایا ۔نتائج نمبرات سے واضح ہے۔ البتہ چند طلباءقابل توجہ ہیں، مزید محنت کے محتاج ہیں۔ خداوند ِقدوس ادارہ ہذا کی حفاظت کے ساتھ ساتھ دن دوگنی رات چوگنی ترقی عنایت فرمائے ۔آمین۔
حضرت مولانا مفتی عبدالرحیم صاحب مدظلہ
رائے گرامی حضرت مولانا مفتی عبدالرحیم صاحب مدظلہ
استاذمحترم جامعہ اشرفیہ نیلا گنبد لاہور
آج بروز ہفتہ ۹ربیع الاول ۱۴۳۰ھ مدرسہ احسان القران میں امتحان کے سلسلے میں حاضر ی ہوئی۔الحمدللہ تمام طلباءکو اپنے اپنے استعداد کے مطابق بہت ہی مناسب پایا۔ اللہ تعالی سے دعا گو ہوں اللہ تعالی اس مدرسہ کو مزید ترقی عطا فرمائے اور منتظمین اور ہم سب کے لیے نجات کا ذریعہ بنائیں۔
حضرت مولانا قمر الحسن صاحب مدظلہ
رائے گرامی حضرت مولانا قمر الحسن صاحب مدظلہ
استاذ محترم جامعہ غزالیہ پٹیالہ گراؤنڈ لاہور
الحمدللہ ۹ ربیع الاول ۱۴۳۰ ھ بروز ہفتہ امتحان کے سلسلے میں حاضری ہوئی ۔حسامی ،بہشتی گوہر، تسہیل النحو وغیرہ کا امتحان لیا ۔حسبِ سابق طلبہ کی وضع قطع اوراخلاق سے دلی خوشی ہوئی ۔بعض چیزوں کی طرف توجہ ضروری سمجھتا ہوں۔
حسامی میں عبارت اور ترجمہ تو اچھا تھا لیکن مفہوم نہ ہونے کے برابر۔
بہشتی گوہر کے طلبہ کو بقول انہی طلبہ کے کتاب زبانی یاد نہیں کروائی گئی۔ نیز طلباءکو نماز کے فرائض تک یاد نہیں تھے۔ مختلف جگہوں سے سوال کیا گیا لیکن کوئی جواب نہ ملا۔
تسہیل النحو میں انی اعلم غیب السمٰوات والارض کی ترکیب ایک طالب علم نے بھی درست نہیں کی۔
مقامات میں صرفی اور لغوی تحقیق میں کچھ کمی ہے حالانکہ گزشتہ سال طلبہ نے بہت اچھا سنایا ۔غرض اس امتحان میں سابقہ امتحانوں کی نسبت ان درجات میں جو کمی نظر آئی وہ تحریر کر دی ہے۔والسلام
حضرت مولانا محمد یوسف خان صاحب مدظلہ
رائے گرامی حضرت مولانا محمد یوسف خان صاحب مدظلہ
الحمدللہ آج طلبہ سے کتب متفرقہ کے اسباق سننے کا موقع ملا ۔الحمدللہ عبارت، ترجمہ اور فہم ِکتاب ہر اساتذہ نے خوب محنت کرائی۔ اللہ رب العزت تمام اساتذہ و منتظمین کے مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین
حضرت مولانا نذیر احمد صاحب مدظلہ
رائے گرامی حضرت مولانا نذیر احمد صاحب مدظلہ
استاذ الحدیث جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ اقبال ٹاؤن لاہور
الحمدللہ آج بروز ہفتہ۹ ربیع الاول ۱۴۳۰ ھ کو جامعہ احسان القران والعلوم النبویہ میں امتحان کے سلسلہ میں حاضر ی ہوئی ۔مختلف درجات کے طلباءکرام کا امتحان لیا ہے۔ ماشاءاللہ استعداد مجموعی طور پر بہت اچھی اور قابل رشک ہے اور تربیت کا اثر بھی طلباءکرام پر نمایاں ہے ۔دعا ہے کہ اللہ سبحانہ اساتذہ کرام اور منتظمین حضرات کو مزید محنت استقامت نصیب فرمائے اور اللہ سبحانہ اپنے دربار اقدس میں اس محنت کو قبولیت سے نوازے ۔آمین ثم آمین۔
جامعہ احسان القران والعلوم النبویہ میں پہلی بار حاضری کی سعادت حاصل ہوئی مخدوم معظم حضرت مولانا حافظ صغیر احمد دامت برکاتہم کی بزرگانہ شفقتیں و عنایات کی سعادت بھی ہوئی۔
حضرت کی توجہ و عنایت جامعہ کی تعلیمی تربیتی نظام دیکھا۔ درجہ موقوف علیہ تک اسباق اور کتب خانہ اس کی تربیت جدید مستقبل کے عزائم حوصلے اور فیصلے بھی دیکھے۔ سب کچھ مثالی اور لا جواب ہے۔
مجھے یقین ہے اور میری دعا بھی ہے کہ اللہ کریم اس عظیم مرکز کو پورے عالم کے لیے مینارۃ رشدو ہدایت بنائے گا ۔آمین ثم آمین
حضرت اقدس قاری محمد رمضان صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت اقدس قاری محمد رمضان صاحب زید فضلہ
استاذ تجوید جامعہ مدنیہ کریم پارک راوی روڈ لاہور
آج مورخا 16 مئی بروز ہفتہ 2009 ءکو مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ میں شعبہ مراجعت القران کے طلباءکا امتحان لیا ۔
الحمدللہ ،طلباءنے اپنی اپنی محنت کے موافق اچھا امتحان دیا۔
اللہ تعالی اساتذہ کرام کی محنت کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین۔
اللہ تعالی طلبہ کو مزید محنت کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔ آمین۔
اللہ تعالی مدرسہ ہذا کو مزید خیر و برکت و ترقی نصیب فرمائے۔ آمین۔
اللہ تعالی، منتظمین و معاونین اور متعلقین کی جملہ دینی خدمات کو شرف قبولیت مرحمت فرما کر دنیا و آخرت ان کا نعم البدل نصیب فرمائے ۔آمین
حضرت مولانا محمد قاسم صاحب زید فضلہ
رائےگرامی حضرت مولانا محمد قاسم صاحب زید فضلہ
شیخ الحدیث جامعہ مدنیہ کریم پارک لاہور
اما بعد! آج بروز جمعرات ۲۲ رجب ۱۴۳۰ ھ مطابق 16 جولائی 2009 ءجامعہ میں بسلسلہ امتحان حاضری کی سعادت حاصل ہوئی ۔بیضاوی شریف، شرح وقایہ ترجمہ قران پاک حماسہ وغیرہ کتب کا امتحان لیا ۔طلباءنے بہت اچھا سنایا اور درجہ عالیہ اور درجہ ممتاز میں کامیاب ہوئے۔ حق تعالی اس جامعہ کو ترقیات عطا فرمائے۔ اللہم زد فزد، اللہم زد فزد۔
حضرت مولانا محمد اکرام صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت مولانا محمد اکرام صاحب زید فضلہ
استاذجامعہ دارالعلوم الاسلامیہ اقبال ٹاؤن لاہور
اما بعد! آج مدرسہ ہذا میں درجہ کتب کے طلباءکے امتحان کے لیے حاضری ہوئی ۔تفصیلی رپورٹ تو نتائج سے واضح ہے۔ درجہ سادسہ کے طلباءکی استعداد ماشاءاللہ بہت عمدہ ہے۔ اساتذہ کی محنت کے ثمرات نمایاں ہیں۔ عبارت کا حل عمدہ انداز میں کرنے کی صلاحیت ہے ۔الحمدللہ کافیہ کی جماعت البتہ قدرےکمزور ہے۔ اس جماعت میں خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ۔
اللہ سبحانہ و تعالی مدرسہ ہذا کے اساتذہ اور منتظمین کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائیں اور اس گلشن علمی کو روز افزوں ترقی عطا ءفرمائیں اور آخرت میں شرف قبولیت عطا فرما کرنجاتِ آخرت کا ذریعہ بنائیں۔ آمین یا رب العالمین
حضرت مولانا محمد یوسف خان صاحب مدظلہ
رائے گرامی حضرت مولانا محمد یوسف خان صاحب مدظلہ
استاذ الحدیث جامعہ اشرفیہ مسلم ٹاؤن فیروزپور روڈ لاہور
اما بعد! امتحانِ تقریری کے لیے حاضری ہوئی۔ مجموعی طور پر تمام طلبہ پر اساتذہ کرام نے خوب محنت فرمائی ہے۔ عبارت، ترجمہ اور مفہوم خوب تیار کرایا گیا ہے ۔خصوصا مشکاۃ شریف کے طلباء نے جی خوش کر دیا۔
اللہ رب العزت تمام اساتذہ کرام اور منتظمین کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ آمین
حضرت مولانا احمد عمر صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت مولانا احمد عمر صاحب زید فضلہ
استاذ جامعہ اشرفیہ مسلم ٹاؤن لاہور
اما بعد! احقر کو اپنے اساتذہ کرام کے پاس ان کے مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی ۔الحمدللہ مدرسہ کا نظم و نسق، طلباءمیں ادب اور اسباق میں پختگی کو دیکھ کر بے حد مسرت ہوئی۔ حق تعالی جل شانہ اپنے فضل و کرم سے اسے دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرما دیں اور اس مرکز کو کل عالم کی ہدایت اور رشد کا ذریعہ بنا دیں اور قبولیت تامہ نصیب فرما دیں اور حضرات اکابر کا سایہ دیر تک سلامت بعافیت رکھیں۔ آمین۔
صلی اللہ تعالی علی خیر خلقہ خاتم الانبیاء سیدنا ومولانا محمد والہ واصحابہ اجمعین الطیبین الطاہرین،فقط والسلام
مولانا محمد خالد محمود صاحب زید فضلہ
رائے گرامی مولانا محمد خالد محمود صاحب زید فضلہ
استاذ محترم جامعہ اشرفیہ نیلا گنبدلاہور
اما بعد! بحمدہ آج مورخہ ۵ ربیع الاول ۱۴۳۱ ھ 20 فروری 2010 کو مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ میں مختلف درجات کا امتحان لینے کا موقع نصیب ہوا۔
یقینا ًدلی طور پر مسرت اور خوشی ہوئی کہ ماشاءاللہ تمام طلباءکرام اپنی اپنی بساط کے مطابق خوب سے خوب محنت میں بھی مصروف ہیں اور یہ کہ عملی طور پر بھی اصلاح و تربیت سے وابستہ ہیں۔ اللہ تعالی مدرسہ مذکورہ میں پڑھنے والے تمام طلباءکرام کے علم میں اور عمل میں اور اخلاص میں بہت بہت برکتیں عطا فرمائیں اور تمام منتظمین کو بھی اس پر جزائے خیر اور عطائے جزیل عطا فرمائیں۔ آمین
مولانا محمد انس صاحب حافظہ اللہ
رائے گرامی مولانا محمد انس صاحب حافظہ اللہ
استاذ محترم دارالعلوم الاسلامیہ اقبال ٹاؤن لاہور
اما بعد! آج مورخہ ۵ ربیع الاول ۱۴۳۱ھ بروز ہفتہ مدرسہ احسان القران میں بغرض امتحان ششماہی حاضری کی سعادت نصیب ہوئی۔ الحمدللہ طلباء نےمجموعی طور پر بہتر امتحان دیا ۔عبارت پڑھنے میں روانگی تقریبا تمام طلباء میں موجود ہے۔ البتہ اجزاء کی ضرورت ہے۔
طلباءمیں خانقاہی رنگ بھی الحمدللہ موجود ہے جو دوسرے مدارس میں تقریبا مفقود ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔
حضرت مولانا محمد سعید صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت مولانا محمد سعید صاحب زید فضلہ
استاذ جامعہ مدنیہ کریم پاک لاہور
اما بعد! آج مورخہ 7 جولائی کو مدرسہ احسان القران کے درجہ کتب کا سالانہ امتحان لینے کی اللہ تعالی نے توفیق عطا فرمائی۔ امتحان لے کر بہت دلی خوشی ہوئی کہ الحمدللہ اب اس دور میں بھی محنتی طالب علم موجود ہیں جو ذوق و شوق سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ معلمین اور متعلمین خوب دلچسپی رکھتے ہیں اور اپنے فرائض کو دیانتداری سے سرانجام دے رہے ہیں۔ جس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہے ۔
اس قسم کی طلباءکے اندر دلچسپی دیگر مدارس میں بالکل مفقود ہے۔ یہ استعداد علم پر عمل کرنے کی وجہ سے ہی پیدا ہوتی ہے اور عملی جھلک نمایاں طور پر نظر آرہی ہے۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالی طالب علموں کو منتظمین اور معلمین کے علم و عمل اور اخلاص میں برکتیں نصیب فرمائے اور تاحیات دین کی خدمت کے لیے قبول فرمائے۔آمین ثم آمین۔
حضرت مولانا محمد نواز صاحب مدظلہ
رائے گرامی حضرت مولانا محمد نواز صاحب مدظلہ
استاذ الحدیث جامعہ غزالیہ پٹیالہ گراؤنڈ لاہور
اما بعد! الحمدللہ ہر طالب علم میں عبارت پڑھنے، ترجمہ کرنے اور مفہوم کو بیان کرنے کی بھرپور صلاحیت دیکھی جو مطالعہ اور تکرار کی غماز ہے۔ اللہم زد فزد۔
قاری محمد فیاض الحسن صاحب مدظلہ
رائے گرامی قاری محمد فیاض الحسن صاحب مدظلہ
استاذ مدرسہ ترتیل القران شارع فاطمہ جنا ح مزنگ لاہور
الحمدللہ مدرسہ میں جائزہ لینے کے لیے حاضر ہوا طلباءسے قران مجید سن کر بے حد مسرت ہوئی ۔ احقر کے علم کے مطابق درسِ نظامی میں پڑھنے والے طلباءکرام کی منزل پر جتنی توجہ مدرسہ ہذا میں دی جاتی ہے کہیں بھی نہیں ۔اللہ تعالی سب حضرات کی محنت قبول فرمائیں۔
حضرت مولانا قاری حبیب الرحمن صاحب مدظلہ
رائے گرامی حضرت مولانا قاری حبیب الرحمن صاحب مدظلہ
آج مورخہ ۲۴ رجب المرجب ۱۴۳۱ھ ، 7 جولائی 2010 ءبروز بدھ مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ لاہور میں درجہ کتب کے شعبہ مراجعت القران الکریم اور شعبہ تجوید کا جائزہ لینے کے لیے حاضری نصیب ہوئی۔ ہر طالب علم کی انفرادی کیفیت نمبرات سے واضح ہے ۔مجموعی اعتبار سے درجہ کتب میں منزل اور تجوید کی جانب توجہ قابل ستائش ہے۔ کچھ طلباءکے پہلے اور بعض کے آخری پارے ذرا کمزور ہیں ان پر ذرا توجہ ہو جائے تو مزید پختگی پیدا ہو جائے گی۔ انشاءاللہ۔ کتب تجوید میں تمام ساتھی کمزور ہیں اور یہ کمزوری بایں وجہ ہے کہ درجہ کتب کے طلباءکتب تجوید کو ثانوی درجہ دیتے ہیں جیسا کہ طلباءتجوید کتب درس نظامی کو ثانوی درجہ میں شمار کرتے ہیں۔ مزید محنت سے انشاءاللہ العزیز کمزوری بھی دور ہو جائے گی۔ اللہ جل شانہ جملہ منتظمین ، معاونین اور اساتذہ کرام کی اس محنت کو قبول فرمائیں اور دخول جنت اور اپنی رضا کا سبب بنائیں ۔آمین ثم امین۔
حضرت مولانا عبید الرحمن صاحب مدظلہ
رائے گرامی حضرت مولانا عبید الرحمن صاحب مدظلہ
اما بعد! آج مورخہ ۲۴ رجب ۱۴۳۱ھ جامعہ میں حاضری کا شرف حاصل ہوا ۔مجموعی طور پر طلباءکی صورتحال انتہائی تسلی بخش ہے ۔البتہ بعض طلباءقدرے کمزور محسوس ہوئے جیسا کہ درجہ ثانیہ کے بعض طلباء۔ان ابتدائی طلباءپر مزید محنت کی ضرورت محسوس ہوئی۔ اس دعا کے ساتھ رخصت چاہتا ہوں کہ رب کائنات اس ادارے میں ہونے والی تمام مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازتے ہوئے ادارے کے تمام افراد کے لیے ذخیرہ آخرت بنائے۔والسلام
حضرت مولانا خلیل احمد تھانوی صاحب مدظلہ
رائے گرامی حضرت مولانا خلیل احمد تھانوی صاحب مدظلہ
استاذ جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ اقبال ٹاؤن لاہور
حضرت مولانا انیس احمد مظاہری کے حکم سے مدرسہ ہذا میں امتحان طلباءکی غرض سےحاضری ہوئی ۔بحمدللہ طلباءذی استعداد ہیں۔ اساتذہ کی محنت ظاہر ہوتی ہے۔ اللہ تعالی اس مدرسہ کو مزید ترقی عطا فرمائے اور علوم نبویہ کی ترویج و اشاعت کا ذریعہ بنائے۔ مدرسین اور منتظمین و معاونین سب کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔آمین
حضرت مولانا احمد علی صاحب زید فضلہ
رائے گرامی حضرت مولانا احمد علی صاحب زید فضلہ
استاذ جامعہ اشرفیہ مسلم ٹاؤن لاہور
ماشاءاللہ عبارت اور فقہ میں اکثر ماہر ہیں مگر بعض معنی میں کمزور ہیں ان پر توجہ کی ضرورت ہے ۔
حضرت مولانا ذکا اللہ صاحب مد ظلہ
رائے گرامی حضرت مولانا ذکا اللہ صاحب مد ظلہ
استاد جامعہ دارالعلوم ساہیوال
آج مورخہ 2 فروری 2012 ءکو پہلی بار بسلسلہ امتحان مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ میں حاضری کا شرف حاصل ہوا ۔بندہ نے مدرسہ میں جو روحانی انوارات محسوس کیے انہیں احاط الفاظ و تحریر میں لانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ پورے وثوق سے یہ بات کہی جا سکتی ہے اس مدرسہ کو جس روحانی شخصیت کی سرپرستی، توجہ حاصل ہے بہت کم اداروں کو ایسی شخصیات کی سرپرستی حاصل ہوگی۔ ذالک فضل اللہ یوتیہ من یشاء
مدرسہ کا نظام قابل تقلید ہے ۔اساتذہ کی محنت توجہ طلباءکے نتیجے سے ظاہر ہے ۔تربیت میں یہ مدرسہ ماشاءاللہ اپنا ثانی نہیں رکھتا ۔دعا ہے اللہ تعالی صحت و عافیت کے ساتھ حضرت والا کا سایہ تا دیر رکھے، اس ادارے کا فیض عام ہو اور اس کی برکات سے امت مسلمہ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو۔ آمین۔
حضرت مولانا مفتی عزیز الرحمن صاحب مد ظلہ
رائے گرامی حضرت مولانا مفتی عزیز الرحمن صاحب مد ظلہ
مسؤل وفاق المدارس العربیہ ضلع لاہور
آج مورخہ ۱۱ ربیع الاول ۱۴۳۵ھ بروز پیر مدرسہ احسان القران والعلوم النبویہ میں حاضری کی سعادت حاصل ہوئی ۔حضرت المخدوم حاجی صغیر احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا لگایا ہوا یہ پودا صرف دینی ادارہ ہی نہیں بلکہ طلباءکی اخلاقی تربیت اور باطنی اصلاح پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ بندہ بسلسلہ امتحان حاضر ہوا تھا طلباءکی تعلیمی استعداد بھی تسلی بخش ہے۔ حضرت ناظم تعلیمات صاحب دامت برکاتہم نے جامعہ کے تمام شعبہ جات دکھائے جس سے میں متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی اس ادارے کو مزید ترقیات سے نوازے ۔آمین ثم آمین۔
حضرت اقدس مولانا قاضی عبدالرشید صاحب مدظلہ
رائے گرامی حضرت اقدس مولانا قاضی عبدالرشید صاحب مدظلہ
مسؤل وفاق المدارس العربیہ صوبہ پنجاب
آج ۱۷ جمادی الاولیٰ ۱۴۳۷ ھ بروز اتوار حضرت مولانا عزیز الرحمن اور عزیز م مولوی عثمان آفاق صاحب کی معیت میں جامعہ احسان القران میں حاضری کی سعادت نصیب ہوئی۔ ادارہ کی باغ و بہار دیکھ کر دلی مسرت ہوئی۔ ادارہ احسان القران علم و عمل کا مرکز اور عظیم تربیت گاہ ہے جہاں سے ہزاروں مسلمان مستفید ہو رہے ہیں ۔
ادارہ کی درسگاہیں دیکھیں کتب خانے کا منفرد نظام بھی علم میں آیا۔ یہ سب قطب الاقطاب شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا نور اللہ مرقدہ اور ان کے خلیفہ مجاز حضرت اقدس حضرت حافظ صغیر احمد صاحب دامت برکاتہم کا فیض ہے اور ان کے فرزند ارجمند حضرت مولانا انیس احمد اور ان کے برادران کی محنت شاقہ کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالی اس جامعہ کی بہاروں میں اور اضافہ فرمائے اور شر و فتن کی باد سموم سے محفوظ رکھے ۔آمین